سابق وزیراعظم گیلانی،جاوید ہاشمی،شاہ محمود قریشی،جمشید دستی،لیگی رہنماشیخ طارق رشید سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت، حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام چکی ہے،گیلانی، ملک دشمن عناصر کو پاکستان کا استحکام برداشت نہیں ہے،جاوید ہاشمی ودیگر کی آئی این پی سے گفتگو

جمعہ 12 مئی 2017 21:54

سابق وزیراعظم گیلانی،جاوید ہاشمی،شاہ محمود قریشی،جمشید دستی،لیگی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) سابق وزیراعظم گیلانی،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،شاہ محمود قریشی،جمشید دستی،لیگی رہنماشیخ طارق رشید سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ علامہ عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

آئی این پی کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند مٹھی بھر اسلام اور پاکستان دشمن ملک میں دہشت گردی کرکے دشمن ملک کے ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی مستونگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے علاوہ ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت مستونگ دھماکہ میں زخمیوں ھونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام چکی ہے۔سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی مستونگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کا استحکام برداشت نہیں ہے۔

سی پیک کیخلاف ملک دشمن قوتیں سازشیں کررہی ہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ کاروائی انہی ملک دشمن قوتوں کی کارستانی ہے ،پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی ،پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی،مسلم لیگ(ن)کے رہنما شیخ طارق رشید سمیت جنوبی پنجاب کی دیگر سیاسی شخصیات نے بھی مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ علامہ عبدالغفورحیدری کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔