پاک افغان اورامریکی مشن کےاعلیٰ حکام کی ملاقات،باہمی فوجی تعاون پرتبادلہ خیال

اجلاس میں داعش کوشکست دینےکیلئےمشترکہ کاوشوں پرزور،پاک افغان عسکری قیادت کاالگ اجلاس،پاک افغان عسکری سطح پرتعاون بہتربنانےاورچمن جیسےواقعات سےبچنے کیلئےتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 مئی 2017 19:50

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12مئی2017ء) :پاکستان،افغانستان اور امریکی مشن کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی،جس میں باہمی فوجی تعاون اور کوآرڈینیشن کومزیدمئوثربنانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سہ فریقی اجلاس جی ایچ کیوراولپنڈی میں منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستانی وفدکی سربراہی ڈی جی ایم اومیجرجنرل ساحر شمشادمرزا،امریکی وفدکی سربراہی ڈپٹی چیف آف سٹاف ،افغانی وفدکی سربراہی ڈی جی ایم اوحبیب ہیسری نے کی۔

اجلاس میں داعش کوشکست دینے کیلئے مشترکہ کاوشوں پرزوردیاگیا۔ملاقات کامقصدباہمی اعتماد،احترام ،دوستی اور تعاون کوفروغ دیناہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہناہے کہ سہ فریقی اجلاس کے بعدپاک افغان عسکری قیادت کاالگ اجلاس بھی ہوا۔جس میں پاک افغان عسکری سطح پرتعاون بہتربنانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں اتفاق کیاگیا کہ مئوثرسرحدی انتظام سے چمن جیسے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے سے بچا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :