ترجمان سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ طلحہٰ انور کو ورلڈ بینک اور انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کی جانب سے شعبہ تعلقات عامہ میں ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر تعریفی سند سے نوازا گیا

جمعہ 12 مئی 2017 22:22

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) ترجمان سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ طلحہٰ انور کو ورلڈ بینک اور انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کی جانب سے شعبہ تعلقات عامہ میں ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے زیر اہتمام ملک بھرکے تمام سرکاری اداروں کے میڈیا منیجرز اور کمیونیکشن افسران کئے لئے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے میڈیا افسران نے شرکت کی۔

سندھ ایگرکلچر گروتھ پراجیکٹ کی جانب سے طلحہٰ انور نے بھی اس دوروزہ ورکشاپ میں اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ ورکشاپ میں شعبہ تعلقات عامہ کے ماہرین کی جانب سے میڈیاافسران کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے مفید مشوروں اور نکات کو بیان کیا گیا جس سے ورکشاپ کے شرکا کی معلومات میں قابل قدر اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ طلحہٰ انور نے دوران ورکشاپ نہایت بہترین کاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکشاپ کے تمام سیشنز میں بھرپور انداز سے شرکت کی جس کو ورلڈ بینک اور آئی بی اے کے نمائندگان کی جانب سے نہایت سراہا گیا۔

طلحہٰ انور کی جانب سے ورکشاپ کے شاندار انعقاد پر عالمی بینک اور آئی بی اے کو مبارک باد پیش کی گئی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ کی جانب سے ایسی مفید ورکشاپ میں شرکت کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔واضع رہے کہ سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ سے پہلے طلحہٰ انور ،ڈپٹی کمشنر ملیر اور سی پی ایل سی سندھ گورنر سیکریٹرٹ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :