Live Updates

شا نگلہ میں حاجی عبدالمنعیم امیر مقام کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب

سنیلہ پورن میں لیگی رہنماء خورشید احمد خان 18مئی کو تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گئے

جمعہ 12 مئی 2017 22:22

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) شا نگلہ میں حاجی عبدالمنعیم امیر مقام کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہوگئے،سنیلہ پورن میں لیگی رہنماء خورشید احمد خان 18مئی کو وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کریں گے، اس حوالے سے شا نگلہ میں تحریک انصاف کے صدر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عبدالمنعیم نے کہا ہے کہ18مئی کو وزیراعلیٰ کا شانگلہ پورن پہنچنے پر زبردست استقبال کیا جائے گا،الوچ میں نون لیگ کے اہم رہنماء اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے،شانگلہ میں تحریک انصاف دن بدن مقبول اور مستحکم ہوتاجارہاہے،مخالفین حکومتوں میں رہنے کے باوجود مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں شانگلہ کے عوام اب تبدیلی کو محسوس کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام اینڈ کمپنی سے نالاں ہوکر تحریک انصاف میں مسلسل شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ائندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں تک ضبط ہوگی۔ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالمنعیم نے جمعہ کے روز الپوری میں تحریک انصاف شانگلہ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے تحریک انصاف کے رہنماء وقار احمد خان اورحسن زیب،خالد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں وقاراحمد کان نے کہا کہ شانگلہ سے پلاسٹک پائپ،ٹینکی۔لوٹے اورپیسوں کی سیاست بہت جلد ختم کیا جائے گا اور ضلع شانگلہ کو ایک حقیقی ماڈل ضلع بنایا جائے گا۔جلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالمنعیم نے کہا کہ کارکن جلسہ کی تیاری کیلئے پارٹی کے ضلعی قائدین کے ساتھ رابط میں رہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات