سانحہ 12 مئی میں ملوث دہشت گردو ں کو کیفر کردار تک پہنچایاجاتا تو آج ملک میں دہشت گردی انتہائی پسندی کے واقعات میں کمی آتی ، اصغر خان اچکزئی

دہشت گردی چا ہے جس شکل میں بھی ہو معاشرے کیلئے زیرقاتل ہے،اے این پی رہنماء

جمعہ 12 مئی 2017 22:55

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر 12 مئی کے اندہناک واقعہ میں ملوث دہشت گردو ں کو کیفر کردار تک پہنچایاجاتا تو آج ملک میں دہشت گردی انتہائی پسندی کے واقعات میں کمی آتی، دہشت گردی چا ہے جس شکل میں بھی ہو معاشرے کیلئے زیرقاتل ہے 12 مئی کو آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے نہتے کارکنوں کو شہید کیا گیا شہداء کی قربانی انصاف کی متقاضی ہے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا گیا تو ہمیں پے درپے سانحات کا سامنا نہ کرنا پڑتا سانحہ 8 اگست سانحہ پی ٹی سی ‘ سانحہ شاہ نورانی اور سانحہ مستونگ پر کئے گئے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسے سفاکیت کی انتہاء قرار دیتے ہیں موجودہ سیاسی ‘معاشی استحصال امن وامان قومی حقوق کے حصول اور ایک مترقی اور خوشحال معاشرے اورصوبہ کے غضب شدہ وسائل پر دسترس حاصل کرنے کیلئے 30 مئی کو صادق شہید گرائونڈ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اہم خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرز کنونشن سے ضلعی صدر ولی داد میانی ‘صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمالدین رشتیا ‘ رکن مرکزی کمیٹی چیئرمین جمال شاہ ‘ ملک سلطان ترین ‘ خدائے خان بھٹی ‘ ملک کامران بھٹی ‘ ملک زمان ترین ‘ عبدالباقی ترین اور فیروز خان نے بھی خطاب کیا اس سے پہلے ناکس پل کے مقام پر قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا مقررین نے کہا کہ 30 مئی کا جلسہ صوبہ کی سیاست پر گہرے نقوش چھوڑ دے گا لہٰذا پارٹی ذمہ داران جلسہ کامیابی برے گھر گھر جلسہ آگاہی اور شرکت مہم شروع کرے کیونکہ یہ صوبہ کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرے گا بعدازاں اصغرخان اچکزئی نے پارٹی وفد کے ہمراہ ہرنائی میں کلیم اللہ سے ان کی بھابھی کی وفات پر تعزیت کی جبکہ فیروز خان ترین نے خوشحال ہائوس میں قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ صوبائی قائدین آج کاکا جی ‘ برما باچا خان مرکز پیرعلی زئی اور کلی زرغون میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :