یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتا ہوں

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلیے ان دونوں کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 مئی 2017 20:48

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12مئی2017ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے مصباح الحق اور یونس خان کے آخری میچ پر ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتا ہوں۔ دونوں کرکٹرز کا اپنی اور قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دونوں کرکٹرز کی کارکردگی اور خدمات قوم کے سامنے ہیں۔ دونوں کرکٹرز قوم کے ہیرو اور لیجنڈ ہیں۔ ان دونوں کر کٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل معلوم ہیں۔ پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلیے ان دونوں کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے۔