عافیہ رہائی کانفرنس نے حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کر دیا

امیدہے حکومت پرانی روش ترک کر کے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ٹھوس اقدامات کریگی‘ مسز آمنہ جنجوعہ

جمعہ 12 مئی 2017 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس کی شاندار کامیابی پر ایچ آر این کی چیئرپرسن مسز آمنہ جنجوعہ نے انتخاب عالم سوری اور انکی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ آر این کے رضاکاروں کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت شہر اقتدار میں عافیہ رہائی کانفرنس نے حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کر دیا ہے اور وہ اب ڈاکٹر عافیہ کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں لہٰذا اب امید کی جا رہی ہے کہ حکومتی سطح پر اب تک روا رکھی جانے والی روش اب ترک کر کے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائین گے جس کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرکے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :