فیفا فٹبال کھلاڑیوں پر گول کیے جانے کے بعد عیسائت کا کراس بنانے پر پابندی عائد کرے: سعودی عالم کے مطالبے نے تنازعہ کھڑا کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 مئی 2017 21:23

فیفا فٹبال کھلاڑیوں پر گول کیے جانے کے بعد عیسائت کا کراس بنانے پر پابندی ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12مئی2017ء) فٹبال کھلاڑیوں کے حوالے سے کیے جانے والے سعودی عالم کے مطالبے نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشہور عالم اور جامعہ کنگ سعود ریاض کے پروفیسر محمد العارفے کی جانب سے فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا سے بڑا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عالم نے مطالبہ کیا ہے کہ جو فٹبالرز میچ میں گول داغنے کے بعد خوشی کے اظہار کیلئے عیسائت کا کراس بناتے ہیں ان کے اس اقدام پر فیفا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

فیفا فٹبالرز کو اس عمل سے روکے۔ سعودی عالم کے اس مطالبے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ جہاں کئی لوگوں نے ان کے اس مطالبے کی حمایت کی وہیں اکثریت نے ان کے اس مطالبے کی مخالفت کی۔ مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر عیسائی کھلاڑیوں کو کراس کے استعمال سے روکا گیا تو پھر مسلمان کھلاڑیوں پر بھی میچ کے دوران سجدے کیے جانے کے عمل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا جائے گا۔ لہذا بہتر ہوگا کہ یہ معاملہ کھلاڑی پر ہی چھوڑ دیا جائے کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ کوئی بھی فیصلہ لینے میں آزاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :