دفتر خارجہ میں سرگرم مافیا افغان جرگہ کے نام پر عیاشیوں کا سلسلہ شروع

افغان جرگہ کے نام پر کروڑوں سالانہ اخراجات کئے جارہے ہیں افغان جرگہ سیکرٹریٹ میں 15 افسران پر چالیس لاکھ سے زائد ہیں،سرکاری دستاویزات کے مطابق

جمعہ 12 مئی 2017 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) دفتر خارجہ میں موجود مافیانے افغان جرگہ کے نام پر عیاشیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور افغان جرگہ کے نام پر کروڑوں روپے سالانہ اخراجات کئے جارہے ہیں افغان جرگہ سیکرٹریٹ میں 15 افسران پر چالیس لاکھ سے زائد ہیں جبکہ آپریٹنگ اخراجات 27 لاکھ روپے سے زائد ہیں، فرنیچر اور کمپیوٹر وغیرہ کی خریداری 8 لاکھ خرچ کئے جاتے ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق فارن سروسز اکیڈمی پر ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے کے زائد اخراجات کئے جاتے ہیں۔

بیرونی ممالک نے سفاتخانوں میں ثقافتی تقریبات کے نام پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز ہضم کرلئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے پر مجموعی اخراجات چھ کروڑ روپے سے زائد کئے گئے ہیں، جدہ سفارتخانہ میں 12 ملین روپے ، نیویارک سفارتخانے پر 6.5 ملین خرچ کئے گئے ہیںجبکہ ابوظہبی میں 133 ملین روپے کا بل سفارتخانہ 233 ملین الجزائر میں 25 ملین روپے اجنٹائن سفارتخانہ 25 ملین روپے، آسٹریلیا میں سفارتخانہ پر 46 ملین روپے ، ویانا سفارتخانے پر 73 ملین روپے، بحرین میں سفیر نے 35 ملین روپے ، ڈھاکہ سفارتخانہ پر 157 ملین روپے ، برسلز سفارتخانہ پر 95 ملین روپے ، برازیل میں 27 ملین روپے، کینیڈا میں سفارتخانہ پر 56 ملین روپے ، چین میں سفارتخانہ پر 152 ملین روپے ، نیروبی 51 ملین روپے، برلن سفارتخانہ پر 111 ملین ، پیرس سفارتخانہ پر 93 ملین روپے خرچ کئے ہیں یونان میں سفارتخانہ پر 38 ملین ، بھارت میں نئی دہلی سفارتخانہ پر 191 ملین روپے ، جکارتہ سفارتخانہ پر 40 ملین روپے ، تہران سفارتخانہ پر 8 ملین روپے ، اٹلی 66 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

(عابد شاہ/ظفر ملک)

متعلقہ عنوان :