یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتا ہوں، شاہد آفریدی

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلیے ان دونوں کرکٹرز کی خدمات حاصل کری: پیغام

جمعہ 12 مئی 2017 23:44

یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتا ہوں، شاہد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے مصباح الحق اور یونس خان کے آخری میچ پر ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دیتا ہوں۔

دونوں کرکٹرز کا اپنی اور قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دونوں کرکٹرز کی کارکردگی اور خدمات قوم کے سامنے ہیں۔ دونوں کرکٹرز قوم کے ہیرو اور لیجنڈ ہیں۔ ان دونوں کر کٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل معلوم ہیں۔ پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلیے ان دونوں کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے۔۔