لاہور: ایف بی آر نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا اکائونٹ منجمد کردیا

پروفیسر محمد اسلم خاں کے اکائونٹ سے 1 لاکھ 37ہزار کی ریکوری کرلی

ہفتہ 13 مئی 2017 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا اکائونٹ منجمد کردیا۔ انکم ٹیکس ریکوری کی مد میں اکائونٹ منجمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے پروفیسر محمد اسلم خاں کے اکائونٹ سے 1 لاکھ 37ہزار کی ریکوری کرلی۔ پروفیسر محمد اسلم خان سال 2011ء کے انکم نادہندہ تھے۔ پنجاب یونیورسٹی میں موجود ایج بی ایل بنک کی برانچ میں موجود اکائونٹ سے ریکوری کی گئی۔ (وقاص)