لاہور: پنجاب یونیورسٹی ہائوسنگ سکیم ٹائون ٹو کا دیرینہ مسئلہ 15سال بعد حل ہو گیا

ایل ڈی اے کے تحفظات دور کرنے کے بعد ہائوسنگ سکیم کا این او سی جاری کیا گیا

ہفتہ 13 مئی 2017 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) پنجاب یونیورسٹی ہائوسنگ سکیم ٹائون ٹو کا دیرینہ مسئلہ 15سال بعد حل ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے ٹائون ٹو کے لیے این او سی جاری کردیا۔ صدرہائوسنگ سکیم ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے تحفظات دور کرنے کے بعد ہائوسنگ سکیم کا این او سی جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے نے نقشے پر تحفظات ہونے کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائون ٹو میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کو ایل ڈی اے کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد ملازمین اور اساتذہ گھروں کی تعمیر شروع کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملازمین اور اساتذہ کی جانب سے پلاٹس کی ادائیگی بھی مکمل ہو چکی ہے۔ (وقاص)