ماسکو ، تہران اور حزب اللہ کے درمیان ہم آہنگی اور مفاہمت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، حسن نصر اللہ

ہفتہ 13 مئی 2017 11:11

ماسکو ، تہران اور حزب اللہ کے درمیان ہم آہنگی اور مفاہمت پہلے سے کہیں ..
بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ ماسکو ، تہران اور حزب اللہ کے درمیان ہم آہنگی اور مفاہمت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام ایک نئے حساس مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، ہماری ملیشیا لبنانی سرحد کے شمال مشرق سے سنی جنگجوؤں کو نکالنے کے حوالے سے کسی بھی معاہدے کی ضمانت کے لیے تیار ہے۔حسن نصر اللہ کے مطابق شیعہ جماعتوں نے شام کے ساتھ لبنان کی مشرقی سرحد پر اپنے تمام ٹھکانوں کو ختم کر دیا ہے اور اب یہ علاقہ ریاست کی ذمے داری میں آ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :