چین نے یورا گوئے میں گاڑیاں تیار کرنے کا پلانٹ کھول دیا

تعلقات کو ٹھوس بنیادوں پر قائم کرنے کا یہ تاریخی موقع ہے، نائب صدر راول سینڈک

ہفتہ 13 مئی 2017 13:44

چین نے یورا گوئے میں گاڑیاں تیار کرنے کا پلانٹ کھول دیا
مونٹے وڈیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) چین کی طرف سے یورا گوئے کے شہر لی فان میں موٹر گاڑیاں تیار کرنے کا پلانٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے ،یورا گوئے کے نائب صدر راول سینڈک نے اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اعتماد قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں پلانٹ کو دوبارہ کھولنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوراگوئے کے نائب صدر نے کہا کہ چین اور یورا گوئے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو ٹھوس بنیادوں پر قائم کرنے کا یہ تاریخی موقع ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ سرمایہ کاری کا مطلب سینکڑوں خاندانوں کے لئے مواقع پیداکرنا ہوتا ہے ، میں چینی حکومت کی امداد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ہمارا یہ عزم اور اعتماد ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔

انہوں نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ تجارت کے فروغ کیلئے کھلے پن کی پالیسی پرکام کرتے رہیں ، اس پلانٹ سے 2015ء میں پیداوار روک دی گئی تھی کیونکہ برازیل معاشی بحران کا شکار ہو گیا تھا تا ہم مارچ میں برازیل کی معیشت میں بہتری کے آثار پیداہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :