اوآئی سی کی صومالیہ میں خشک و قحط سالی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے فوری اقدامات کی اپیل

ہفتہ 13 مئی 2017 14:42

اوآئی سی کی  صومالیہ میں خشک و قحط سالی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی نے صومالیہ میں خشک و قحط سالی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے اقوام متحدہ، اسلامی ممالک اورامداد دینے والے اداروں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف العثیمین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ صومالیہ میں اس وقت 17لاکھ سے زائد افراد کو قحط سالی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوراگر ان کو برقت امداد فراہم نہ کی گئی تو اس صورت میں ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی ممالک اورامداد دینے والے اداروں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :