سندھ حکومت تھر میں آگ متاثرین کی فوری مدد کرے،بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 13 مئی 2017 15:34

سندھ حکومت تھر میں آگ متاثرین کی فوری مدد کرے،بلاول بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) کراچی ، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں آگ لگنے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ وہ جلد متاثرین کی فوری مالی امداد کرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گائوں وکڑیو کے متاثرین کو نئے گھر بنا کر دینگے، بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی حکومت اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ کھانے پینے کی اشیاہ اور طبی امداد لے کرفوری گائوں وکڑیو پہنچیں، چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھر کے غریب عوام کو تکلیف میں اکیلا نہیں چھوڑینگے، سندھ حکومت آگ متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد جاری رکھے گی۔