بلاول بھٹو زرداری تھر آتشزدگی واقعہ پر افسوس کا اظہار،متاثرین کو نئے گھربنا کر دینے کا اعلان

ہفتہ 13 مئی 2017 16:37

بلاول بھٹو زرداری تھر آتشزدگی واقعہ پر افسوس کا اظہار،متاثرین کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے نئے گھر بنانے کا اعلان کر دیا جبکہ صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد جاری رکھیں ۔ انہوں نے یہ اعلان ہفتے کے روز اپنے ایک جاری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہاکہ تھر میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ہم مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنا کر ان کے لئے نئے گھر بنائیں گے ۔ انہوں نے سندھ کی صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء فوری روانہ کی جائیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کی امداد کو جاری رکھے ۔