Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس

عوامی رابطہ مہم،آئندہ عام انتخابات،پانامافیصلے سے متعلق حکمت عملی کاجائزہ،انٹراپارٹی الیکشن عیدالفطرکےبعدکروانےکافیصلہ،نوازشریف کےاسامہ بن لادن سے پیسے لینےپرقانونی چارہ جوئی پرغورکیاگیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 مئی 2017 16:16

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا،جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمودقریشی، جہانگیرترین،اسدعمرودیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات ،پانامافیصلے سے متعلق حکمت عملی کاجائزہ لیاگیا۔اس موقعہ پراجلاس میں انٹراپارٹی الیکشن عید الفطرکے بعدکروانے کافیصلہ بھی کیاگیا۔ جبکہ سی ای سی پی ٹی آئی نے اصغرخان کیس پرعملدرآمدکیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا۔اجلاس میں نوازشریف کی جانب سے اسامہ بن لادن سے پیسے لینے پر قانونی چارہ جوئی پربھی غورکیاگیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات