بھا رت نے ایران کے ساتھ ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا

معاہدے کے تحت ایران سے چھے ماہ کے دوران چوالیس ہزار ٹن ماہانہ سیال گیس درآمد کی جائے گی،وزارت تیل وگیس

ہفتہ 13 مئی 2017 16:48

بھا رت نے ایران کے ساتھ ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) بھا رت نے ایران کے ساتھ ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا جس کے مطابق ماہانہ 44ہزار ٹن ایل پی جی بھارت کو درآمد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تیل وگیس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ایران سے چھے ماہ کے دوران چوالیس ہزار ٹن ماہانہ سیال گیس درآمد کی جائے گی۔بھارت اپنی گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے ماہانہ ایک ملین ٹن ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔بھارت میں2016-17 کے دوران سیال گیس کی کھپت میں نو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔