سکولوں کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 13 مئی 2017 18:41

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) قادر میموریل سکول سسٹم‘ فیروزوالہ‘لاہور کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور اقراء پبلک مڈل سکول‘چوہنگ کے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ بشیر میموریل ہائی سکول برائے طالبات‘ فیروزپور روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ ٹائون شپ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ نواب پورہ‘لاہور‘زکریا فائونڈیشن سکول‘ جمیل پارک‘ شاہدرہ‘لاہور‘ایم ایس ماڈل ہائی سکول‘ جمیل پارک گلی نمبر 8‘ شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 618تھی۔

متعلقہ عنوان :