کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے ‘چڑہوئی میں بھارتی فائرنگ سے نوجوان سمیت خاتون کی شہادت ہوئی ‘بھارت ہوش کے ناخن لے کشمیری عوام آزادی کی قیمت ادا کر چکی ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

ہفتہ 13 مئی 2017 19:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے ۔چڑہوئی میں گزشتہ روز بھارتی فائرنگ سے نوجوان سمیت خاتون کی شہادت ہوئی ۔بھارت ہوش کے ناخن لے کشمیری عوام آزادی کی قمیت ادا کر چکی ہے ۔

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اب غلا م نہیں رکھ سکتی ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ گرانے کے باوجود اُن کی جذبہ آزاد ی کو ختم نہیں کر سکا ۔کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے گولہ باری سے سیکڑوں دیہات متاثر ہو چکے ہیں ۔سماھنی ،بھمبر ،چڑہوئی ،سیکٹر نکیال میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے سیکڑوں لوگ شہید ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت خطے میں کشیدگی چاہتا ہے ۔عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار بند کرے اور کشمیریوں کو اُن کا حق آزادی دے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر جاری ہونے کے ساتھ اب بھارت نے آزاد کشمیر کے سرحد ی علاقوں میں گولہ باری کر کے ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔سیکڑوں لوگ شہید ہو چکے ہیں ۔اور زخموں کی ایک بڑی تعداد ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔بھارت نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو کشمیری قوم اپنے سرروں پر کفن باندھ کر بھارتی افواج کا مقابلہ کرے گی ۔بھارت کشمیر سے اپنی افواج کو واپس بلائے کشمیر کشمیریوں کا ہے ۔کسی اور کا اُس پر کوئی حق نہیں ۔تاجر برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔