کنٹرل لائن پر حالیہ کشیدہ ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے ‘بھارت فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور شدید گولہ باری کا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے

چیئرمین ملی فورم ملک محمد اسلم کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 13 مئی 2017 19:13

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) چیئرمین ملی فورم ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ کنٹرل لائن پر حالیہ کشیدہ ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے بھارت فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور شدید گولہ باری کا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج نے بزدلانہ کا مظاہرہ کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے مودی سرکار کو کشمیریوں کو آزادی دینا ہی پڑیگا ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرو لائن بھارتی فوج نے جو غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ کو نہیں دبا سکتے ہیں کشمیری با ہمت قو ہیں جب تک انہیں آزادی نہیں مل جاتی تحریک آزادی کی شدت میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے اسے کشمیری ایک نہ ایک دن جہنم واصل کر کے رہیں گے ۔