فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت گلشن اقبال کے مقامی سپر اسٹور میں فائر ریسکیو ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 13 مئی 2017 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت گلشن اقبال کے مقامی سپر اسٹور میں فائر ریسکیو ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسٹور کے ملازمین اور اعلیٰ اسٹاف نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران تکنیکی لیکچرز کے علاوہ شرکاء کے لیے عملی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے ٹرینر کاشف ضیاء نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حادثات میں تجربہ کار افراد ہی بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انسانیت کی خدمت مسلمانوں کا شعار ہے۔ سانحات میں نقصانات پر قابو پانے کے لیے افراد کی تربیت ناگزیر ہوچکی ہے۔ اس موقع پر فلاح انسانیت ریسکیو سروس کراچی کے انچارج عبدالوحید بندھانی و دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالوحید بندھانی کا کہنا ہے کہ حادثات میں95 فیصد لوگ تماش بین نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فائونڈیشن تربیتی عمل کے ذریعے ہر فرد کو معاشرے کے لیے کارآمد بنانا چاہتی ہے۔

افراد کی تربیت تیز رفتار امدادی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ افراد ہی فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن آتش زدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے تسلسل سے فائر ریسکیو ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا دائرہ رہائشی فلیٹس، تعلیمی اداروں، سپر اسٹور اور فیکٹریوں تک وسیع کردیا گیا ہے۔ آئندہ دنوں شہر کے مزید 10 مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :