سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز،اعلیٰ سطحی کانفرنس،درپیش سکیورٹی چیلنجزپرتبادلہ خیال

مستونگ اورگوادرواقعات کے شہداء کیلئےفاتحہ خوانی،شرکاء نےصوبےمیں پائیدارامن واستحکام لانے کے عزم کااعادہ کیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 مئی 2017 18:45

سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز،اعلیٰ سطحی کانفرنس،درپیش سکیورٹی چیلنجزپرتبادلہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی2017ء) : بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پرسدرن کمانڈہیڈکوارٹرزکوئٹہ میں اعلیٰ سطحی مشاورتی کانفرنس ہوئی،جس میں صوبے میں درپیش سکیورٹی چیلنجزپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض،صوبائی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان،ایڈیشنل آئی جی پولیس ودیگرسکیورٹی حکام نے شرکت کی۔اس موقعہ پرکانفرنس میں مستونگ اور گوادرواقعات کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،جبکہ متاثرین کے ساتھ اظہارافسوس کیاگیا۔کانفرنس کے شرکاء نے صوبے میں پائیدارامن واستحکام لانے کے عزم کااعادہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :