تحریک انصاف کی قیادت کی پارٹی رہنماؤں کو غنویٰ بھٹو ،ممتاز بھٹو و دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کی ہدایت
لیاقت علی جتوئی صوبے کی دیگر اہم شخصیات کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے سرگرم ،عمران خان کے آئندہ دورہ سندھ میں اہم پیشرفت کا امکان ،ذرائع
ہفتہ 13 مئی 2017 20:45
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کی قیادت کا مرکز نگاہ اس وقت صوبہ سندھ ہے جہاں سے پچھلے انتخابات میں پارٹی کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوسکی تھی ۔
اس مرتبہ تحریک انصاف سندھ میں بہتر نتائج کے لیے انتہائی متحرک ہے اور اس حوالے سے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ۔پارٹی کے ایک مرکزی رہنما اور حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سندھ کے ایک سابق وزیراعلیٰ فعال کردارادا کررہے ہیں ۔تحریک انصاف کی قیادت کوشش ہے کہ صوبے میں پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھٹو خاندان کی اہم شخصیات کو پارٹی میں شامل کیا جائے ۔اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی پہلی کوشش یہ ہے کہ غنویٰ بھٹو کو پارٹی میں شمولیت کے لیے رضا مند کیا جائے ۔جبکہ اس بات کی بھی کوشش کی جائے گی کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو بھی سیاست میں فعال کیا جائے ۔تاہم اگر یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو پیپلزپارٹی (شہید بھٹو)گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کیلئے بات چیت کی جاسکتی ہے ۔اس ہی طرح سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے ۔اس ضمن میں آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت سامنے آسکتی ہے ۔پارٹی میں شمولیت کی صورت میں ممتاز بھٹو کو مرکز اور امیر بخش بھٹو کو صوبے میںپارٹی کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی جاسکتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیراعلیٰ لیاقت علی جتوئی صوبے کی دیگر اہم شخصیات کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے سرگرم ہیں اور ان کے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور دیگر سے رابطے ہوئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آئندہ دورہ سندھ کے دوران بہت سی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.