محکمہ ایکسائز نے ایف بی آر کو رجسٹریشن پرکم ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کے معاملے پر 18500گاڑیوں کاڈیٹا ری آڈٹ کیلئے فراہم کر دیا

ہفتہ 13 مئی 2017 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو رجسٹریشن پرکم ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کے معاملے پر 18500گاڑیوں کاڈیٹا ری آڈٹ کے لیے مہیا کردیا ۔ ذرائع کے مطابق چارروزقبل ایف بی آرنے ودہولڈنگ ٹیکس کی کم وصولی کااعتراض لگا کرمحکمہ ایکسائزسے ری آڈٹ کیلئے گاڑیوں کاریکارڈطلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائزنے ایف بی آرکو18500گاڑیوں کاریکارڈفراہم کردیا ہے۔ریکارڈ میں مسافر،مال برداراورنئی رجسٹرڈگاڑیوں کاریکارڈفراہم کیاگیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے انکم ٹیکس کی دفعہ 161کے تحت ریکارڈمانگاگیاتھا۔بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ایف بی آر مزیددوسال کا ریکارڈ مانگ سکتا ہے ۔ایف بی آر حکام کا موقف ہے کہ محکمہ ایکسائزنے گاڑیوں کی رجسٹریشن پرودہولڈنگ ٹیکس کم وصول کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :