رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا پیر ملک بھر میں رائس ملیں بند کرنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں،ملیں نہیں چلاسکتے ،محمود مولوی ،رفیق سلیمان

ہفتہ 13 مئی 2017 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین محمود مولوی،سابق چیئرمین رفیق سلیمان اور انور میاں نورنے پیر سے ملک بھر میں رائس ملیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں ۔اس صورتحال میں جبکہ برآمدات مکمل طور پر بند ہیں ملیں نہیں چلا سکتے ہیں۔

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمارا معاشی قتل عام ہورہا ہے ۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم سے برآمدات بند ہو چکی ہیں۔عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔کچھ بڑے لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ملک کی اکنامی سے نہ کھیلا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ برآمدات پہلے ہی گر رہی ہیں ۔

اب اس میں مزید کمی ہو گی۔ہم پیر سے ملیں مکمل طور پر بند کر دیں گے۔ ایک مل میں 500افراد کرتے ہیں سب متاثر ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور چاروں وزیراعلی ملک میں نہیں ہیں ۔ مگر اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔آئندہ 24گھنٹے میں پورٹس مکمل جام ہو جائیں گی کیونکہ درآمدات بھی پورٹ سے باہر نہیں آرہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عدالت نے معاملے کے حل کیلئے ایک کمیٹی بنا دی ہے مگر آئندہ سماعت تاریخ بہت تاخیر سی20 مئی رکھی ہے ۔

کمیٹی جلدی مل کر کام کر سکتی اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ اگر وقت پر ڈیلیوری نہیں ہوئی تو برآمدی آرڈر ز منسوخ ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ رمضان المبارک سر پر ہے عرب ممالک میں برآمد ی مال کی ترسیل نہ ہوئی تو بڑا نقصان ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ اس تمام تر صورت حال سے ہم انتہائی بیزار ہوچکے ہیں اور اب تک 400ملین ڈالر کا برآمدی نقصان ہوچکا ہے ۔مسئلے کو جلد حل نہیں کیا گیا تو ہم بھوک ہڑتال بھی کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :