لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

،شدید احتجاج ریکارڈ بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے، احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

ہفتہ 13 مئی 2017 21:22

لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے، ہفتے کے روز دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنکھ کو طلب کیا اور انہیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر احتجاجی مراسلہ تھمایا، پاکستان بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔(وقار)