18ء میں حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجا جائیگا ، بھارت

یہ بحری جہاز 4دن میں جدہ پہنچ جائینگے ، ایک دفعہ میں 5ہزار عازمین حج سفر کرسکیں گے، مختار عباس نقوی

ہفتہ 13 مئی 2017 21:41

18ء میں حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجا جائیگا ، بھارت
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) بھارتی حکومت نے حج 2018 کے لیے حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ 15 بحری جہازوں کے ذریعہ جو عالمی معیار کی سہولتیں رکھتے ہوں گے عازمین حج کو ممبئی تا جدہ 2018 کے حج کے سفر کے لئے منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک دفعہ میں 5ہزار عازمین حج سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ بحری جہاز 4دن میں جدہ پہنچ جائیں گے۔ یہ تجویز سپریم کورٹ کے حکمنامے کے پس منظر میں زیرغور ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 2022 تک حج سبسیڈی برخاست کردینے کا حکم دیا تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :