سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 مئی 2017 19:35

سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی2017ء) سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے ڈان لیکس معاملہ طے ہو جانے کے بعد عسکری و سول قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کا یہ معاملہ یوں ہی خاموشی سے طے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف پارلیمنٹ اور آئین سے بالاتر نہیں ہیں لہذا دونوں پارلیمنٹ میں پیش ہوں اور ڈان لیکس معاملے کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کریں۔