انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر مقدمے کی سماعت15 جولائی تک ملتوی کردی

ہفتہ 13 مئی 2017 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ،سابق صوبائی وزیر روؤف صدیقی ،عبدالقادر پٹیل ،مئیر کراچی وسیم اختر ،ایم کیو ایم کے رہنماء سلیم شہزاد ودیگر مقدمے کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی ،ہفتے کو سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین سمیت سلیم شہزاد ودیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،اس موقع پر سلیم شہزاد کو جیل سے عدالت پہنچایا گیا،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی عمل میں ہے ،لوگو ں کے ساتھ تحمل مزاجی سے پیش آنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سانحہ 12 کے کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :