تبدیلی کے دعویداروں کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ، ملک نعروں سے نہیں عمل سے بدلے گا ، ترقی دھرنوں اور افراتفری کی سیاست سے نہیں ، اقتصادی راہداری ،موٹروے اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں سے آئیگی ، نہ حرام کھاتا ہوں نہ کسی کو کھانے دوں گا ، عوام تبدیلی کیلئے اچھے لوگوں کو منتخب کریں

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاچکری میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 13 مئی 2017 22:20

تبدیلی کے دعویداروں کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ، ملک نعروں سے نہیں عمل سے بدلے گا ، ترقی دھرنوں اور افراتفری کی سیاست سے نہیں ، اقتصادی راہداری ،موٹروے اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں سے آئے گی ، نہ حرام کھاتا ہوں نہ کسی کو کھانے دوں گا ، عوام تبدیلی کیلئے اچھے لوگوں کو منتخب کریں ۔

وہ ہفتہ کو چکری میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہکوکہادہشت گردی مسلمانوں کی وجہ سے نہیں ہورہی، مسلمان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، آج کل حالات بہت ابتر ہیں ، بنگلادیش کی حکومت بھارت کی پٹھو بنی ہوئی ہے ، میں نے ڈٹ کر پاکستان کا دفاع کیا، ہراس شخص کی حمایت کروں گاجس پرمسلمان ہونے کی وجہ سے الزام لگایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 35سال سے سیاست میں ہوں بہت دفعہ مجھے خریدنے اور بڑے عہدے دینے کی کوشش کی گئی تاہم نہ حرام کھاتاہوں نہ کسی اورکوکھانے دوں گا تاہم میں بکنے والا نہیں، بڑے بڑ ے سیاستدانوں پرالزام لگے،میرے اوپردشمن بھی الزام نہیں لگاتا، جھوٹا ہوں نہ جھوٹے کو پسند کرتاہوں ،نہ حرام کھاتاہوں، اپنی پارٹی قیادت کیسامنے بھی سچی بات کرتاہوں، کچھ لوگ اور پارٹیاں اسلام اورنظریات کی بات کرنے پرمجھ سے خارکھاتی ہیں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس حلقے میں پچھلی3سال میں 15 ارب روپے خرچ کیے، آج کل لوگ بڑی بڑی تبدیلی کا نعرہ لے کر نکلے ہیں ،خدا کیلئے ان کا دھیان نہ دینا، ، عوام تبدیلی کیلئے اچھے لوگوں کو منتخب کریں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اپنے گھر سے آسکتی ہے ، تبدیلی مثال سے آسکتی ہے ، تبدیلی کے دعویداروں کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ، ملک نعروں سے نہیں عمل سے بدلے گا ، ترقی دھرنوں اور افراتفری کی سیاست سے نہیں ، اقتصادی راہداری ،موٹروے اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں سے آئے گی۔