پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ افتخار چوہدری نے 2018 کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

ہفتہ 13 مئی 2017 22:20

پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ افتخار چوہدری نے 2018 کے الیکشن ..
لنڈیکوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ اورسابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاہے کہ فاٹااصلاحات دھوکہ ہے موجودہ حکومت کے دور میں اس پر عمل درآمد کرنا نظرنہیں آرہا ہے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار قبائیلی علاقوں تک بڑھایا جائے یہ بھی بڑی کامیابی ہوگی ۔ وہ ہفتہ کو خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے دورے کے موقع پرسدوخیل کے مقام پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

تقریب میں جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں، ورکرز ،علاقے کے مشران کے علاوہ دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سابق جیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ قبائیل کی حیثیت ایک قلعے کی ہے جس نے پورے پاکستان کو تحفظ فراہم کیا لیکن افسوس کہ یہاں بنیادی ضروریات نہ ہو نے کے برابرہے پانی ہے نہ گیس اور نہ بجلی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور میں تمام شہریوں کے لئے مساوات پر مبنی نظام ہے قبائیل نے کشمیرمیں قربانیاں دی ہیں لیکن افسوس کہ اب بھی قبائیل پر کالا قانون نافذ ہے اور قبائیل انسانی حقوق سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل جیسے اہم اور حساس علاقے میں صحافیوں کے لئے پریس کلب کا نہ ہو نا حیران کن اور افسوس ناک بھی ہے پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیئنرنائب صدر شیخ یاسین نے کہا کہ اگر قبائیلی علاقوں تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار مذید تاخیر کی گئی تو جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی سپریم کورٹ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکر ینگے۔

جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی خیبر ایجنسی کے صدر دولت شاہآفریدی نے کہا کہ قبائیل کے لئے بنیادی انسانی حقوق فراہم کر نا اولین ترجیح ہے اور اگرہماری حکومت آئی تو احتساب کا عمل تیز کر یں گے اور پاکستانی عوام کے ہڑپ کئے ہو ئے پیسے واپس لائیں گے۔ افتخار چوہدری نے 2018 کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔