ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور گوادر میں نہتے مزدوروں پر حملے قابل افسو س ہیں، پوری قوم شہداء کے غم میں برابر کی شریک ہے

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 مئی 2017 23:03

ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور گوادر میں نہتے مزدوروں ..
کوئٹہ۔13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہمیں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہوں گے۔موجودہ حالات ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور گوادر میں نہتے مزدوروں پر حملے قابل افسو س ہیں۔پوری قوم شہداء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،سینٹرمیر کبیر محمد شہی اور سینٹر سیف اللہ مگسی بھی موجود تھے۔رضا ربانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر از سر نو غور کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی بہتر بنانے ہوں گے اور اس ضمن میں پارلیمنٹ بہتر کردار ادا کر سکتی ہے۔

ہم شہید ہونے والوں کے ورثا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیںاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں اورپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین کو مل بیٹھ کر حالات سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :