لنڈی کوتل ‘ قبائیل کی حیثیت ایک قلعے کی ہے جس نے پورے پاکستان کو تحفظ فراہم کیا، افتخار چوہدری

ہفتہ 13 مئی 2017 23:27

لنڈ ی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری کے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سدوخیل کے مقام پر منعقد ہوئی جس میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں، ورکرز ،علاقے کے مشران کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سابق جیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ قبائیل کی حیثیت ایک قلعے کی ہے جس نے پورے پاکستان کو تحفظ فراہم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے منشور میں تمام شہریوں کے لئے مساوات پر مبنی نظام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل جیسے اہم اور حساس علاقے میں صحافیوں کے لئے پریس کلب کا نہ ہو نا حیران کن اور افسوس ناک بھی ہے پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیئنرنائب صدر شیخ یاسین نے کہا کہ قبائلی علاقوں تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار کو وسعت دینے میں مزید تاخیر کی گئی تو جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی سپریم کورٹ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکر ے گی۔جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی خیبر ایجنسی کے صدر دولت شاہ آفریدی نے کہا کہ قبائیل کے لئے بنیادی انسانی حقوق فراہم کر نا اولین ترجیح ہے اور اگرہماری حکومت آئی تو احتساب کا عمل تیز کر یں گے۔