بجٹ2017-18ء کی تیاریاں ،ایف بی آر نے افسران کی ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی

ہفتہ 13 مئی 2017 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) آئندہ مالی سال 2017-18 ء کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے ایف بی آر نے افسران کی ہفتہ کی چھٹی ختم کردی، ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 مئی سے 30 جون تک افسران کی ہفتہ کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے تاکہ بجٹ کی تیاری کا عمل جاری رہ سکے۔ بجٹ 26 مئی کو پیش کیا جائے گا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :