اوتھل ، گوادر کے علاقے پشکان میں نامعلوم مسلح افرادوں کی فائرنگ سے 10مزدور جاں بحق ہوئے ہیں، فیصل ایدھی

تاہم زخمیوں کی کنفارم معلومات نہیں ہے گوادر میں ہماری ایدھی ایمبولینسوں اور رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،سماجی رہنما

ہفتہ 13 مئی 2017 23:31

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ ملک کی نامور معروف سماجی رہنما فیصل ایدھی نے کہا کہ گوادر کے علاقے پشکان میں نامعلوم مسلح افرادوں کی فائرنگ سے 10مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں اور تاہم زخمیوں کی کنفارم معلومات نہیں ہے گوادر میں ہماری ایدھی ایمبولینسوں اور رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور میں خود بھی ایدھی ایمبولینسوں اور سردخانہ موبائل کو اپنے ساتھ لے کر گوادر کیلئے روانہ ہوا تو راستے میں ہمیں اطلاع ملی کہ پاک افواج کا طیارہ سی ون تھرٹی پہنچ چکا ہے جس کے ذریعے نعشوں کو آبائی علاقے منتقل کیا جارہا ہے اور ہم اب واپس کراچی جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر اوتھل کے ایدھی سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر کے علاقے پشکان میں نامعلوم مسلح افرادوں کی فائرنگ سے 10مزدور جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق سندھ کے علاقے نو شہرو فیروز سے ہے اور امدادی کاروائیوں میں گوادر میں موجود ایدھی رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا اور میں خود کراچی سے گوادر کیلئے ایدھی ایمبولینسوں اور ایدھی سردخانہ موبائل لے کر روانہ ہوئے اور راستے میں ہمیں اطلاع ملی کہ پاک افواج کا طیارہ سی ون تھرٹی پہنچ چکا ہے جس کے ذریعے نعشوں کو گوادر سے سکھر منتقل کیا جائیگا اور وہاں سکھر سے ہمارے گاڑیوں میں انکے آبائی علاقے نوشہروفیروز روانہ کی جائیگی اور ہمیں اطلاع ملی کہ اب طیارہ پہنچ چکا ہے اس لیئے ہم اوتھل سے ہی کراچی کیلئے واپس ہورہے ہیں جبکہ انہوں نے دس مزدوروں کی جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا بھی اظہار کیا ہے اور اس موقع پر ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی سمیت دیگر بڑی تعداد میں ایدھی رضاکار موجود تھے ۔