سانحہ مستونگ انتہائی درد ناک ہے،جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

دہشت گرداپنے مذموم عزائم کے ذریعے جمعیت کواپنے موقف سے دستبردارکرنے اوران کے حوصلے پست کرنے کاخواب چھوڑدیں، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 13 مئی 2017 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عمومی کااجلاس جامعہ مطلع العلوم بروری روڈمیں مولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں صوبہ بھرسے سینکڑوں ارکان نے شرکت کی اجلاس سے وفاقی وزیراورجمعیت کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرم خان درانی،وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن،صوبائی وزیرڈاکٹرحامداچکزئی،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان ودیگرنے خطاب کیااجلاس سے اکرم خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مستونگ انتہائی درد ناک ہے اس واقعہ کے بعد جمعیت کے کار کن جو اپنے صدسالہ کامیابی پر خوشیاں منارہے تھے یکدم اس واقعہ نے پوری جماعت کو غم میں مبتلاکر دیا ہے انہوں نے کار کنوں سے کہاکہ وہ پر امن انداز میں آگئے بڑھتے رہیں ہم پر امن اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، جنرل(ر) عبدالقادربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پریہاں پہنچاہوں وزیراعظم نے مولاناعبدالغفورحیدری پرحملے کی شدیدمذمت کی اورجمعیت کی پوری قیادت اورکارکنوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرتے ہوئے پیغام دیاکہ جے یوآئی کی ملک کی ترقی اوراستحکام کے لئے گرانقدرخدمات لائق تحسین ہیں دہشت گرداپنے مذموم عزائم کے ذریعے جمعیت کواپنے موقف سے دستبردارکرنے اوران کے حوصلے پست کرنے کاخواب چھوڑدیںوفاقی حکومت اس موقع پرجمعیت اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتی ہے ،وزیراعظم بھی اس غم میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابرشریک ہیں،ڈاکٹرحامداچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیراعلی اوربلوچستان حکومت کی نمائندگی سے سانحہ مستونگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہوں یہ حملہ صرف جمعیت کی قیادت پرنہیں بلکہ پورے ملک اورپارلیمٹ پرحملہ سمجھتے ہیںصوبائی حکومت شہداء اورزخمیوں کے لواحقین کے ساتھ مالی معاونت کرے گی،اجلاس سے مولاناعطاء الرحمن،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اسلام اورپاکستان کے لئے ہرقربانی دینے کوتیارہیں ہم اسلام وملک دشمن عناصرکے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اورنہ ہی ہمارے حوصلے پست ہوں گے دہشت گردوں کااسلام اورانسانیت سے کوئی تعلق نہیں اسلام اورملک دشمن عناصران واقعات میں ملوث ہیں انہوں نے کہاکہ مولاناعبدالغفورحیدری جیدعالم دین اورمتحرک سیاسی رہنماہیں انہوں نے سی پیک میں اہم کرداراداکیاچین کادورہ کیااورکئی بارچینی حکام کے ساتھ اسلام آبادمیں ملاقاتیں کیں ملک دشمن عناصران کاقابل فخرکردارہضم نہیں کرسکتے اس لئے انہیں راستے سے ہٹانے کے لئے بزدلانہ حملہ کیاجس میں درجنوں نہتے افرادشہیداورزخمی ہوئیانہوں نے کہاکہ جے یو آئی پر امن انداز میں پاکستان میں امن کاوشیں کر رہی ہے اس قبل جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملے ہو چکے ہیں جن میں اللہ پاک نے ان کی حفاظت فر مائی اور آج کا یہ خوکش حملہ یقینی طور پر ہمارے نزدیک پاکستان میں امن کی کاوشوں کے خلاف ایک بڑی سازش ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی نے ابھی اپریل میں اضاخیل نوشہرہ میں عالمی اجتماع کیا جس میں پچاس لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے ہیں اس اجتماع پوری دنیا کے لیے اور پاکستان میں امن کے لیئے پیغام دیا ہے لیکن ہماری امن کی کاوشوں کیخلاف ملک دشمن لابی سر گرم ہے لیکن قائد ین جمعیت پر حملوں کے باوجود جے یو آئی اپنی امن کاوشوں جو جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :