بھارت ایل او سی پر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے

بھارت نے مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 مئی 2017 22:22

بھارت ایل او سی پر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج ایل او سی کے دونوں اطراف شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج ماضی قریب میں ایل اوسی پر شہری آبادی کونشانہ بناتی رہی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے۔ بھارت نے مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :