سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے،پیٹرول کی قیمت 100سے بھی تجاوز کر چکی تھی موجودہ حکومت پیٹرول کی قیمت 70روپے تک لے کر آئی‘ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں

ہفتہ 13 مئی 2017 23:44

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ‘ہم سب کو عہد کرنا ہے کہ وطن دشمن عناصر کو ملکر شکست دینگے ‘موجودہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی ‘خوشحالی ‘بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور عام آدمی کے معیاری زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ‘حکومت زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘دیہی علاقوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت و ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے قصور کے نواحی گاوں گوہر جاگیرمیںمنعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ، صدر ڈسٹرکٹ بار قصور ملک ریاض احمد خاں ، جنرل کونسلر محمود احمد اور علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترکی نہیں کر سکتا اور انھوں نے گوہر جاگیر کے پرائمری سکولوں کو مڈل کروانے کا واعدہ کیا ۔

دھرنوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کرنے والے عوام پر عیاں ہو چکے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام ایسے تمام شرپسند عناصر کو مسترد کر دینگے ۔ آج پاکستان وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ‘موجودہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی ‘خوشحالی ‘بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور عام آدمی کے معیاری زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ‘ پیٹرول کی قیمت 100سے بھی تجاوز کر چکی تھی مجودہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 70روپے تک لے کر آئی۔ حکومت زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘دیہی علاقوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔

اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں اور کم آمدنی والے افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ۔آج دیہی علاقوں میں سٹرکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے کسان بھائیوں کیلئے کھادوں پر سبسڈی ، بلا سود قرضوں کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں جن سے کسان خوشحال ہو گااور عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی ۔