مشرقی یوکرائن میں توپخانہ کی بمباری سے 4شہری ہلاک

اتوار 14 مئی 2017 12:20

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) مشرقی یوکرائن میں توپخانہ کی بمباری سے 4شہری ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک کے مشرقی علاقہ میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے شہری علاقہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4عام شہری مارے گئے۔حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :