بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے امیراورغریب ممالک کافرق ختم ہوگا ،ْچینی صدر

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے ممالک اوربڑے ادارے ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور خطے میں خوشحالی آئیگی ،ْخطاب ترکی چین سمیت تمام ممالک کیساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہیں منصوبے میں سرمایہ کاری بھی کرینگے ،ْر وسی صدر پیوٹن

اتوار 14 مئی 2017 12:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبے میں چین اورپاکستان اہمیت کے حامل ہیں ،ْبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے امیراورغریب ممالک کافرق ختم ہوگا ،ْبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے ممالک اوربڑے ادارے ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور خطے میں خوشحالی آئیگی ۔اتوار کو بیجنگ میںبیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ21ویں صدی کاعظیم منصوبہ ہے ،ْبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے ممالک اوربڑے ادار ے ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ دنیاکے امن میں بھی اہم کرداراداکریگا، منصوبے سے یورپ اورایشیا کوتجارتی فوائد حاصل ہوں گے۔شی جن پنگ نے کہاکہ منصوبے کی کامیابی کاانحصارتجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،منصوبے سے خطے میںخوشحالی آئے گی ،ْمنصوبے سے دنیا بھر کا مفاد وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے کہاکہ یہ ’ایک خطہ ایک سٹرک‘ جامع اور پائیدار ترقی کا منصوبہ پیش کرتا ہے جو خطے کے تمام ممالک کی مشترکہ ترقی اور ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا بھر کے تقریباً 60 ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا آغاز کرے گا۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی توجہ کا مرکز صرف ایشیائی،یورپی اور افریقی ممالک نہیں ہیں بلکہ یہ منصوبہ دنیا بھر کی قوموں کیلئے کھلا ہے۔

اس موقع پر روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبے سے دنیاکامستقبل وابستہ ہے،ترکی چین سمیت تمام ممالک کیساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہیں ،ْروس منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیارہے۔روسی صدر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے کئی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں ،ْ اکیسویں صدی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے بیلٹ اینڈروڈفورم اہم منصوبہ ہے ،ْیورپی یونین کیممالک کوبیلٹ اینڈروڈفورم میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس بیلٹ اینڈروڈ کی مکمل حمایت کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :