مشرقی یوکرائن میں روسی نواز علیحدگی پسندوں کی گولہ باری، 4 افراد ہلاک

اتوار 14 مئی 2017 13:10

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) مشرقی یوکرائن میں روسی نواز علیحدگی پسندوں کی گولہ باری سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں یوکرائن کے حکام کا کہنا ہو کہ روسی نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے مشرقی یوکرائن کے ایک صنعتی علاقے پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک گولہ گھر کے صحن میں گرا، جس سے تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ علیحدگی پسندوں کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ یوکرائن میں علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان سیزفائر کا معاہدہ ہے معاہدے کے باوجود فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :