بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کنٹرول لائن پر گولہ باری کررہا ہے، میرشاہد سلیم

اتوار 14 مئی 2017 13:11

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموںو کشمیر پیپلز موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولہ باری کررہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے راجوری میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر پاکستان او ربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرسخت تشویش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی گولہ باری کو فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیاجا تا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ حریت رہنما نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے جس کی وجہ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کی خاطر اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے عظیم قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :