توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صنعتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بارے صدر شی کی تجاویز بہت بر وقت ہیں، روس

یوریشیائی اقتصادی یونین رکن ممالک بیلٹ اینڈ روڈ تجاویز کی حمایت کرتے ہیں، یوریشیائی انضمام کی ترقی ہو رہی ہے،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 14 مئی 2017 13:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صنعتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بارے چین کی تجاویز بہت بر وقت ہیں، یوریشیائی اقتصادی یونین کے رکن ممالک بیلٹ اینڈ روڈ تجاویز کی حمایت کرتے ہیں، یوریشیائی انضمام کی ترقی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیجنگ میں منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور یورپ کے عوام قدیم دور سے باہمی تبادلے اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں ۔

انہو ں نے نشاندہی کی کہ اب یوریشیائی انضمام کی ترقی ہو رہی ہے،بہت زیادہ منصوبوں کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔روسی صدر نے کہا یوریشیائی اقتصادی یونین کے رکن ممالک مثبت طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ " تجاویز کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کی جانے والی توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صنعتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے بارے میں تجاویز بہت بر وقت ہیں۔جس سے یکجہتی کے مسائل پر چین کے جدید نقطہ نظر کا اظہار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :