لوڈشیڈنگ2018میں بھی ختم نہیں ہوگی: ناصر رمضان

حکمران جماعت نے بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے اگلی5سالہ پروگرام تیار کرلیا، حکمرانوںکی توجہ کہیں اور ہے،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ صرف اعلانا ت تک ہے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب

اتوار 14 مئی 2017 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ 2018میں بھی ختم نہیں ہوگی صرف عوام کو طفل تسلیاں دی جارہی ہیں انہوںنے کہا کہ اب لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں ناکامی کے بعد حکمران جماعت نے اگلے عام انتخابات2018میں کامیابی کی صورت میں بجلی بحران ختم کرنے کیلئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئی5سالہ پروگرام تیار کیا ہے جو صرف عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیونکہ اگر میٹروٹرین، میٹرو بس کی طرح فنڈز توانائی منصوبوں پر خرچ ہوتے تو آج عوام لوڈ شیڈنگ کا بدترین عذاب نہ بھگت رہے ہوتے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ناصر رمضان گجر ے کہا کہ حکمرانوں کے توانائی بحران کے اکثر منصوبے ناکام ثابت ہوئے جن میں بہاولپور سولر پراجیکٹ اور نندی پور منصوبہ کے بعد بھکھی پاور پلانٹ بھی شامل ہے جو چند دن ہی پیداوار کے بعد خرابی کا شکار ہوگیا۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کے سستی روٹی منصوبے، گرین ٹریکٹر سکیم،ییلو سکیم، بے روزگار کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ سمیت تمام منصوبے فیل ثابت ہوئے عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور انتخابات میں انہیں مسترد کردینگے۔

متعلقہ عنوان :