شارجہ پو لیس نے 340 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا

اتوار 14 مئی 2017 15:31

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) شارجہ پو لیس نے دو ہفتوں کی کارروائی میں غیر قانو نی قیام پزیر 340 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو خلیج ٹائمز نے شارجہ پو لیس کے کرنل ابراہیم الاجیل کے حوالہ سے بتایا کہ پو لیس نے شارجہ میں غیر قانو نی طور پر مقیم ایسے تارکین وطن کے خلاف کارروائی دو ہفتے قبل شروع کی جو گداگری ، خوانچہ فروشی، سپانسرز سے مفروری اور جواء سمیت دیگر غیر قانو نی سر گر میوں میں ملوث تھے اور غیر قانو نی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے لئے ، رہائشء، کمرشل علاقوں ، عوامی مقامات ، بازاروں اور مساجد میں چیکنگ کی ۔

کرنل الاجیل نے بتایا کہ پولیس نے دو ہفتوں کی کارروائی میں غیر قانو نی قیام پذیر 340 تارکین وطن کو گرفتار کیا جو کہ سیکیورٹی کے حوالہ سے خطرہ کا باعث ہو سکتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :