ایران میں 5.7 درجہ کی شدت کے زلزلہ سے 2 افراد ہلاک ،ْ سینکڑوں زخمی

اتوار 14 مئی 2017 16:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) ایران میں 5.7 درجہ کی شدت کے زلزلہ سے 2 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔ ایرانی سر کاری میڈیا نے محکمہ زلزلہ پیمائی کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلہ ترکمانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقہ آیا جہاں بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زلزلہ شمالی صوبہ خوسان کے شہر بوجنورد میں عالمی معیاری وقت کے مطابق 6 بجے آیا جہاں 54 سالہ خاتون اور جواں سالہ لڑکی ہلاک اور370 افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔ اس علاقہ کے 40 فی صد مکانات کو نقصان پہنچا۔ امریکی ارضیاتی سروے نے زلزلہ کی شدت 5.8 بتائی اور کہا کہ زلزلہ کا مرکز ترکما نستان کی سرحد سے 50 کلومیٹرز دورتھا۔

متعلقہ عنوان :