کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ‘بزدل بھارتی فوج گولہ باری اور فائرنگ سے کشمیریوں کے جذبہ کو سرد نہیں کر سکتی

صدر انجمن تاجراں راجہ خالد محمود خان کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 14 مئی 2017 16:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) صدر انجمن تاجراں راجہ خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے بزدل بھارتی فوج گولہ باری اور فائرنگ سے کشمیریوں کے جذبہ کو سرد نہیں کر سکتی کشمیری ایک با ہمت قوم ہیں اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج سے پہلے کشمیری اپنے سینہ پر گولی کھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں پاک فوج صرف ایک اشارے کرے خونی لکیر کو پائوں کے تلے رونڈتے ہوئے بھارتی فوج کو نست و نابود کر دینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے جو معصوم کشمیریوں اور سول آبادی کو نشانہ بنا تی ہے بھارتی فوج میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملے کرے بھارت نے اگر چھوٹی سی بھی غلطی کی تو بھارت کا نام و نشان دنیا سے مٹ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قو پاک فوج کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں پاک فوج کے ایک حکم پر کشمیری جانیں قربانی کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں ۔

ہمارا جذبہ ایمانی ہے انشاء اللہ مرتے دم تک کشمیریوں بھائیوں کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج اپنی بزدلانہ حرکتوں سے کشمیریوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا کشمیری قوم سینہ پر گولی کھانے والی قوم ہے ۔انشاء اللہ بہت جلد کشمیری آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔