اٹلی کے ساحلی محا فظوں نے بحیرہ روم میں 480 تارکین وطن کو زندہ بچالیا

اتوار 14 مئی 2017 16:20

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) اٹلی کے ساحلی محا فظون نے بحیرہ روم کے پانیوں میں بروقت کارروائی کر کے 480 تارکین وطن کو زندہ بچالیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے اطالوی ساحلی محا فظوں کے حوالہ سے بتایا کہ 4 آپریشنز میں شمالی افریقہ کے تارکین وطن کی4 کشتیوں کو ڈوبنے سے اس وقت بچایا گیا جب یہ بحیرہ روم پار کر نے کی کوشش کر رہی تھیں ۔ دریں اثناء ایک جرمن این جی او سی آئی نے کہا ہے کہ 484 تارکین وطن کو بچانے کی اس کارراوئی میں اس کی بحریہ اور ساحلی محافظوں نے حصہ لیا اور آپریشنز کے دوران افراد کی لاشیں سمندر میں سے نکالی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :